بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

آیوشمان کھرانہ فکی فریمز کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کو فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) فریمس کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔

میڈیا اور تفریحی صنعت کی باوقار تنظیم فکی فریمس اس سال اپنی 25 ویں سالگرہ منانے جا رہی ہے۔ اس خاص موقع پر بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایاگیا ہے۔ آیوشمان اب اس تقریب سے ہندوستانی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے چہرے کے طور پر جڑگئے ہیں۔

اس سال کے خاص ایڈیشن کا تھیم "رائس : ریڈیفائننگ انوویشن، پائیداری، اور ایکسیلنس” ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ فکّی فریمز نے کس طرح بیانیوں کی تشکیل، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور میڈیا و تفریحی صنعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ہر سال ممبئی میں ہونے والا یہ ایونٹ دنیا بھر کے اہم شخصیات، تخلیقی پیشہ ور افراد اور پالیسی سازوں کو ایک ساتھ لاتا ہے، جس میں ابھرتے ہوئے رجحانات، نئی ٹیکنالوجیز اور تفریحی دنیا کی اہم چیلنجز پر بحث کی جاتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img