سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آرمی ڈے کے موقع پر فوجی جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارے بہادر فوجی جوان بہادری، حب الوطنی اور غیر متزلزل لگن کا مظہر ہیں’۔
بتادیں کہ ملک میں ہر سال 15 جنوری کو آرمی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ دن لیفٹیننٹ جنرل کوڈانڈیرا ایم کریپا کے (جو بعد میں فیلڈ مارشل بنے) کے برطانوی کمانڈر جنرل فرانسس رائے بوچر سے 15 جنوری 1949 کو ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھالنے کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس دن کی مناسبت سے بدھ کو ‘ایکس” پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں آرمی ڈے پر فوجی جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارے بہادر فوجی جوان بہادری، حب الوطنی اور غیر متزلزل لگن کا مظہر ہیں’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں مادر وطن کے لئے قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قوم ان جوانوں کی بے لوث خدمات کی ہمیشہ مرہون منت رہے گی۔
