ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

حکومت کی ملازمین سے یوم جمہوریہ اور بیٹنگ ریٹریٹ تقریبات میں شرکت کی ہدایت

جموں: جموں وکشمیر حکومت نے تمام سرکاری ملازموں کو یوم جمہوریہ اور ‘بیٹنگ ریٹریٹ’ تقریبات میں اپنی ڈیوٹی کے ایک حصہ کے طور شرکت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ سال 2025 کی سب سے بڑی تقریب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

حکومت کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ سال 2025 کی یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیدیم جموں میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کریں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔

حکمنامے میں کہا گیا: ‘جموں میں تعینات حکومت اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز کے تمام افسران/ اہلکاروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے حصہ کے طور پر تقریب میں شرکت کریں’۔

حکمنامے میں تمام محکموں کے سربراہان اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے چیف ایگزیکٹوز سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

دریں اثنا حکومت کی طرف سے جاری دوسرے سرکیوکر میں کہا گیا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کی ‘بیٹنگ ریٹریٹ’ تقریب 29 جنوری 2025 کو شام ساڑھے چار بجے مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img