منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

پی ایم اے وائی ۔ جی جموں و کشمیر میں کمزور طبقات کی بہتری کیلئے ایک اہم اسکیم ۔ جاوید ڈار

افسران کو عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہدایت

لوگوں کو اپنا گھرتعمیر کرنے میں مدد کرنے سے بڑا کوئی سماجی کام نہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر

سرینگر /زراعت کی پیداوار اور دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار نے آج پردھان منتری آواس یوجنا گرامین ( پی ایم اے وائی ۔ جی ) کو سستی رہائش فراہم کر کے سماج کے کمزور طبقات کی ترقی کے لئے ایک اہم اسکیم قرار دیا ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے بینکٹ ہال ایم اے روڈ سرینگر میں پی ایم اے وائی ۔ جی پر ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، سیکرٹری آر ڈی ڈی اینڈ پی آر اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ورکشاپ کے دوران وزیر نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے مستحقین میں چیک تقسیم کئے اور پی ایم اے وائی ۔ جی 2 پر ایک کتابچہ لانچ کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیر نے حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت اور پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت شمولیت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑا جانا چاہئیے ۔ جاوید ڈار نے مستحقین کے انتخاب اور وسائل کی تقسیم میں مخلصانہ ، شفاف طریقہ کار پر زور دیا ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے اس اسکیم کو ایک اہم اقدام قرار دیا جس کا مقصد معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات کو باوقار رہائش فراہم کرنا ہے ۔ مشیر نے ایک گھر کو کسی شخص کے دل کے قریب ترین چیز ، آرام سے رہنے اور اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنے کی جگہ کے طور پر بیان کیا ۔ انہوں نے اپنے تعاون اور لگن کے ذریعے زندگیوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر افسران اور فیلڈ ورکرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوںکو اپنا گھر بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کرنے سے بڑا کوئی سماجی کام نہیں ہے ۔ سیکرٹری آر ڈی ڈی اینڈ پی آر اعجز اسد نے پی ایم اے وائی ۔ جی کو جامع ترقی اور غربت کے خاتمے کی حکمت عملیوں کا سنگ بنیاد قرار دیا جو نہ صرف مکانات فراہم کر کے زندگیوں کو بدلتا ہے بلکہ ایسے گھر جو امید ، وقار اور روشن مستقبل پیش کرتے ہیں ۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر ، جوائینٹ ڈائریکٹر ( ایڈم ) آر ڈی ڈی ، ڈائریکٹر سوشل آڈٹ کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img