کولگام:جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں پیر کی صبح 26سالہ نوجوان کی لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح کھڈونی علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب چند مقامی شہریوں نے نوجوان کی لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئے دیکھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں فوری طورپر مطلع کیاچنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت عاقب احمد بٹ ساکن کھڈونی کے بطور کی ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معاملہ پر اسرار ہے لہذا اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔