جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو کٹھوعہ آتشزدگی میں چھ انسانی جانوں کے اتلاف پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا” کٹھوعہ آتشزدگی میں انسانی جانوں کے اتلاف پر دکھ ہے،غمزدہ خاندانوں کیساتھ میری ہمدردی اور زخمیوں کی فوری شفایابی کے لئے دعا گو ہوں”
یاد رہے کہ کٹھوعہ آتشزدگی میں ایک کنبے کے چھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔