پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

راجوری میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، دو افراد گرفتار :پولیس

جموں: جموں وکشمیر کےر اجوری ضلع کے نوشہرا سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فوج نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ناکہ لگایا جس دوران دو افراد کو روک کر ان کے قبضے سے 5.5کلو مشتبہ منشیات کی اشیاءبرآمد کی گئی۔

گرفتار شدگان کی شناخت سبھاش چندر ولد پشوری لال ساکن کانیتی اور ساجن کمار ولد اوم پرکاش ساکن شیر کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img