بدھ, فروری ۵, ۲۰۲۵
4.7 C
Srinagar

پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا :تنویر صادق

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق کاکہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں سال2019سے جو کچھ بھی ہو رہاہے پی ڈی پی اس میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کو نیشنل کانفرنس پر الزامات عائد کرنے سے پہلے اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھنا چاہئے۔

تنویر صادق نے کہاکہ حقیقت یہی ہے کہ پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج کے بجائے لوگوں کو سرکار کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ ریزرویشن کے معاملے پر جموں وکشمیر سرکار نے ایک سب کمیٹی تشکیل دی ہے جو ہر ایک چیز کو دیکھنے کے بعد فیصلہ لے گی۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ نے کہاکہ امیدواروں کو احتجاج کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریزرویشن کے حوالے سے جو کچھ بھی غلط ہوا اس کو ٹھیک کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔

پی ڈی پی کے نائب صدر کی جانب سے نیشنل کانفرنس پر الزامات عائد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں تنویر صادق نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سال 2019سے جو کچھ بھی ہوا اس میں پی ڈی پی کا بھی ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے ہی سال 2014میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔

ان کے مطابق اگر پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ نہ ملایا ہوتا آج ہمیں یہ دن دیکھنے ہی نہیں پڑتے ۔

تنویر صادق نے سرتاج مدنی کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے الیکشن منشور میں جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا لیکن اس میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔

ریاستی درجے کی بحالی پر جب این سی ترجمان اعلیٰ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے کئی دفعہ مرکزی حکومت سے سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس خصوصی درجے اور سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی خاطر اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img