اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

سری نگر میں منشیات کے کاروبار سے حاصل شدہ گاڑی ضبط: پولیس

سری نگر: معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی دو منشیات فروشوں کی ایک گاڑی کوضبط کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے دو منشایت فروشوں کی منشیات کاروبار سے حاصل کی گئی ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK01J 7081 کو ضبط کیا ہے۔انہوں نے ان منشیات فروش کی شناخت آصف احمد شیخ اور عارف احمد شیخ ساکنان بابا پپورہ برتھنہ کے طور پر کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملزمین کو این ڈی پی ایس ایکٹ 8/20 کے تحت پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں درج ایف آئی آر نمبر 136/2024 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ کیس کی مالی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گاڑی ان ملزمان کی جانب سے منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گاڑی کی ضبطی این ڈی پی ایس کے 68 ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img