سری نگر: نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی جسٹس (ر) حسنین مسعودی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی اور لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے بھی جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی ہدایات دی ہیں۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘نینشل کانفرنس کے صوبائی صدر کی تقرری عمل میں لائی گئی تنظیم کو مستحکم کرنے اور لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی’۔ان کا کہنا تھا: ‘پچھلے 6 برسوں کے دوران افسر شاہی رہی جس سے عوام اور سرکار کے درمیان رابطہ کمزور ہوا تھا’۔
بجلی بحران کے بارے میں پوچھ جانے پر مسٹر مسعودی نے کہا کہ سرکار موثر اقدامات کر رہی ہے اور ہموار بجلی سپلائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر جو اقدامات کئے جانے چاہئے تھے ان کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے اور اسمبلی میں قرار داد منظور کی گئی ہے جو بہت بڑی پیش رفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ریاستی درجے کی بحالی اور لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
یو این آئی ا