منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

وسطی ضلع بڈگام میں اراضی کھسکنے سے دو مزدور ہلاک ، ایک زخمی

بڈگام:وسطی ضلع بڈگام کے ایچھ گام علاقے میں سڑک کی تعمیر کے دوران اراضی کھسکنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر بڈگام کے ایچھ گام علاقے میں اس وقت خو ف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب سڑک کی تعمیر کے دوران مٹی کا ایک بھاری برکم تودا مزدوروں پر گر آیا جس وجہ سے تین مزدور اُس کے نیچے آئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران مٹی کے نیچے دبے ہوئے تین مزدوروں کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو مزدوروں کو مردہ قرار دیاہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی مزدور کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img