جموں وکشمیر کی دانشگاہیں اختراعی، ملازمت پر مبنی کورسز متعارف کرائیں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
جموں /لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کی 35 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو پروفیسر ( ڈاکٹر ) پرگتی کمار ، وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر اومیش رائے ، وی سی کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان ، وائس چانسلر اور چئیر مین بورڈ آف منیجمنٹ احمد آباد یونیورسٹی پروفیسر پنکج چندرا ، ڈائریکٹر راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجی پروفیسر اے ایس کے سنہا ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج سنگھ گوڑ ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری ، سی ای او ایس ایم وی ڈی ایس بی مسٹر انشول گرگ اور رجسٹرار ایس ایم وی ڈی یو مسٹر اجے کمار شرما ، ایس ایم وی ڈی یو ایگزیکٹو کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں فیکلٹی ممبران کی کیرئیر ایڈوانسمنٹ پروموشن ، نان ٹیچنگ سٹاف ممبران کی غیر فنکشنل پروموشن ، انرولمنٹ میں اضافہ ، کیمپس پلیسمنٹ ، یونیورسٹی کے آو¿ٹ ریچ پروگرامز ، جدت اور سٹارٹ اپس کے فروغ ، تحقیق ، تربیت سے متعلق کئی اہم تعلیمی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے معیشت کے مختلف شعبوں کی دستیابی اور ضرورت کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے استعداد سازی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کورسز متعارف کرانے اور موجودہ نصاب کو دوبارہ لکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو جدید پروگراموں اور کورسز جیسے آپ کی ڈگری ، آٹو میشن ، مصنوعی ذہانت ، ڈیٹا سائنس ، مینجمنٹ اور فن تعمیر کو شہری اور ٹاو¿ن پلاننگ میں مہارت کے ساتھ ڈیزائن کرنا ،کو فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روز گار کے قابل مہارتوں کی دستیابی میں خلاءکو پُر کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایگزیکٹو کونسل نے میٹنگ کے دوران پیش کئے گئے ایجنڈے کے مختلف نکات کی اصولی منظوری دی ۔ میٹنگ میں این ای پی 2020 کے مطابق نصاب اور تعلیمی رہنما خطوط کی ڈیزائیننگ ، ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے تحت فیکلٹی آف میڈیکل سائینسز کی تشکیل اور یونیورسٹی کے مجموعی کام میں مزید معیاری بہتری لانے کیلئے دیگر اصلاحات پر بھی غور کیا گیا ۔ میٹنگ میں گذشتہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں ، جاری تعمیراتی کاموں اور ایس ایم وی ڈی یو ۔ ٹیکنالوجی بزنس انکیو بیشن سنٹر کو مضبوط کرنے کیلئے کئے گئے حالیہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وائس چانسلر شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی پروفیسر ( ڈاکٹر ) پرگتی کمار نے منظوری اور تقثیق کیلئے ایگزیکٹو کونسل کے سامنے ایجنڈا کے مختلف آئیٹمز پیش کئے ۔