بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر28:وادی کشمیر میں جمعرات کی سہ پہر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جمعرات کی سہ پہر 4بجکر 19منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 165کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
ماہرین کے مطابق زلزلے آنے کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ہے البتہ ڈیٹا کی تحقیق کے بعد سائنسدان کہہ سکتے ہیں کہ کسی خاص جگہ چار پانچ سال میں زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت یہ ہو سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں سالانہ قریب تین سو زلزلے آتے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر ایسے ہوتے ہیں جنہیں محسوس نہیں کیا جاتا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img