جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

ریاسی سڑک حادثے میں 12یاتری زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے سمبال چوک میں یاترا گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12یاتری زخمی ہوئے جنہیں علاج و معاجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ریاسی کے سمبال چوک میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب دوگاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس وجہ سے 12افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق ویشنو دیوی مندر میں حاضری کے بعد یاتری شیو کھوری مندر جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
انہوں بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img