جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

جموں میں پولیس کانسٹیبل ہیرائن سمیت گرفتار:پولیس

جموں،: جموں پولیس نے جموں میڈیکل کالج (جی ایم سی) سے ایک پولیس کانسٹیبل کو ہیروئن اور نقدی رقم سمیت گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدہ کی شناخت محمد مختیار ساکن گلوٹی اودھم پور حال بیلی چرانہ جموں کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مصدقہ اطلاع پر ایک سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کو گرفتار کیا’۔

انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت محمد مختیار ساکن گلوٹی اودھم پور حال بیلی چرانہ جموں کے طور پر کی۔
موصوف ترجمان نے کہا: ‘مذکورہ پولیس اہلکار گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے احاطے میں منافع کمانے کے لیے منشیات فروخت کر رہا تھا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں تلاشی کی دوران اس کی تحویل سے 15 گرام ہیروئن اور 9 ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدہ کانسٹیبل زیون سری نگر میں آرمڈ پولیس کی12 وین بٹالین میں تعینات تھا اور اب اس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ’ملزم جموں میں سرگرم منشیات کی ایک سنڈیکیٹ کا حصہ ہے اور منشیات کی فروخت سے ناجائز منافع کمانے کے لیے علاقے کے نوجوانوں کو منشیات فروخت کر رہا تھا اور علاقے میں منشیات کی زیادتی سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار ہے۔‘

قابل ذکر ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے آغاز کے بعد اس ہفتے تیسری ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔6 نومبر کو جانی پور کے علاقے سے ایک پولیس کانسٹیبل کو اس کی دو بیویوں کے ساتھ 33 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img