پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

دوہرا قتل کیس: این آئی اے نے سری نگر میں ملزم کا رہائشی مکان قرق کیا

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سری نگر کے زالڈگر علاقے میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو منسلک کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ رہائشی مکان اُس ملزم کا ہے جو رواں برس فروری میں دو غیر مقامی افراد کے قتل مبینہ طور پر ملوث ہے۔ خبر رساں ادارے کے این ٹی کے مطابق 10 مرلہ اراضی پر بنایا گیا یہ مکان عادل منظور لنگو کا ہے، جو اس وقت زیر حراست ہے۔

منظور لنگو کو ایف آئی آر زیر نمبر08/2024کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔یہ مقدمہ پولیس اسٹیشن شہید گنج میں درج ہے ،جسے بعد ازاں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو تفتیش کے لئے سونپ دیا گیا تھا ۔یہ مقدمہ 7 فروری 2024 کو شالہ کدل قرفلی محلہ حبہ کدل سری نگر میں دو غیر مقامی افراد کے قتل سے متعلق درج ہے۔این آئی اے کی ٹیم نے بدھ کی صبح اس کاررائی کو انجام دیا ۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال فروری میں بندوق برداروںنے سری نگر کے شالہکدل علاقے میں پنجاب کے دو غیر مقامی افراد امرت پال سنگھ اور روہت ماشی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حملے کے بعد پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img