سری نگر: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کومحاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پرپہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کردی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دو بدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی