اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

آر مادھون کی فلم ’ادھیرشٹسالی‘ کا پہلا پوسٹر جاری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارآر مادھون کی آنے والی فلم ‘ادھیراشٹسالی’ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
آر مادھون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم ادھیرشٹسالی کا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ’’فخر کے ساتھ اپنی فلم ’’ادھیرشٹسالی‘‘ کا پہلا لک جاری کر رہا ہوں۔ متھران آر جواہر کی ہدایت کاری میں یہ ایک شاندار اور ناقابل فراموش سفر رہا ہے۔
ادھیرشٹسالی کے پوسٹر میں مادھون ڈبل رول میں نظر آ رہے ہیں۔ شیئر کیے گئے پوسٹر میں مادھون کو ایک طرف ایک بڑے بزنس مین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے پس منظر میں ایک ترقی یافتہ شہر ہے۔ دوسری طرف، وہ دیہی پس منظر کے درمیان ایک عام اور پریشان آدمی کی طرح نظر آرہے ہیں۔
"ادھیراشتسالی” کے ہدایت کار متھران آر جواہر ہیں۔ فلم کے اسکرین رائٹر جیاموہن ہیں۔ اس فلم میں آر. مادھاون کے ساتھ شرمیلا مانڈرے، رادھیکا سرتھ کمار، میڈونا سیبسٹین، سائی دھنشیکا، جگن، نروپ این کے، اپاسنا آر سی، میتھیو ورگیس، ادے مہیش، کے ایس جی وینکٹیش اور روی پرکاش جیسے اداکار شامل ہیں۔ فلم میں مادھون کے ساتھ شرمیلا مانڈرے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ وہیں رادھیکا سرتھ کمار مادھون کی ماں کے کردار میں نظر آنے والی ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img