سری نگر: جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس نے یوٹی کو کھبی تسلیم ہی نہیں کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایک ریاست کو مرکزی زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنا لوگوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف وزیر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ دیوالی جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے خوشیوں کی نوید لے کر آئے ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموں وکشمیر ریاست کو مرکزی زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ لوگوں کی امنگوں اور توقعات کے برعکس تھا۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ریاست کو یوٹی میں تبدیل کرکے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہیں کہ جلدازجلد ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ لیا جائے گا ۔
سریندر کمار چودھری نے کہاکہ نیشنل کانفرنس وہ جماعت ہے جس نے لوگوں کی خاطرقربانیاں دی ہے ۔