جمعرات, نومبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.4 C
Srinagar

شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 16 فلسطینی شہید

غزہ: شمالی غزہ کے بیت لاہیہ علاقے میں واقع رہائشی مکان پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 16 افراد ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے منگل کے روز دی۔
سول ڈیفنس نے مختصر بیان میں کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے بیت لاہیہ اسکوائر کے نزدیک ایک مکان پر بمباری کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشیوں کو شہری تحفظ اور طبی خدمات کی ضرورت تھی لیکن بدقسمتی سے شمالی غزہ میں اب ایسی کوئی خدمات دستیاب نہیں ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 07 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیلی پر حماس کے حملہ کے بعد سے عسکری جارحیت جاری رکھا ہے جس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43,061 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img