ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

وزیر جاوید احمد راناکی ایچ او ڈیز کو اَضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت

کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام دیںاورغیر کارکردگی دِکھانے والوں کے خلاف کارروائی کریں

مینڈھر/وزیر برائے جل شکتی ، قبائلی امور ، جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا نے آج ضلع پونچھ کے تمام محکموں کے میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع کے ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ میں پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ اور (ایچ او ایف ایف) بسواجیت کمار سنگھ ،ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل، ایم ڈی جے جے ایم جی این ایتو، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں ممتاز علی، سی ایز، ایس ایس پی پونچھ ممتاز احمد اور ضلع کے تمام سینئر اور سیکٹر افسروں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر وِکاس کنڈل نے ایک پرزنٹیشن میں ضلع میں جاری کاموں اور بڑے پروجیکٹوں کی محکمہ وار صورتحال پیش کی اور مختلف شعبوں کے تحت کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے اور ہمیں مقامی سطح پر کمیونٹی کو شامل کرتے ہوئے شفاف طریقے سے اس مقصد کے حصول کے لئے کام کرنا چاہئے۔وزیر جاویداحمد رانا نے افسران پر زور دیا کہ وہ سکیموںکی عمل آوری کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھیں اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل نگرانی پر زور دیا۔وزیر موصوف نے تمام اَفسروںکو ہدایت دی کہ وہ پوری تندہی سے کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایکسچینج موہر سے محلہ بکروالاں تک سڑک، سویاں کٹھہ سے زندہ پیر تک روڈ، بالاکوٹ میں 100 بستروں پر مشتمل گرلز ہوسٹل اور مینڈھر کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔اُنہوں نے پی ڈی ڈی حکام کو سمارٹ میٹرنگ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور ضلع میںمیکنیکل وِنگ کے قیام کا اعلان کیا۔اُنہوں نے فارسٹ رائٹس ایکٹ کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت دی اور محکمہ جنگلات کے اَفسروں سے کہا کہ وہ زمین کے دعوﺅں کو تیزی سے کلیئر کریں۔
وزیر نے محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ کے معمول کے دورے کریں اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت لوگوں کے لئے ایک شفاف اور جوابدہ حکمرانی قائم کرنے اور جموںوکشمیر یوٹی کے تمام علاقوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے میں یقین رکھتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لئے آگے بڑھنے کے لئے تمام سطحوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔دریں اثنا¿، وزیر موصوف نے راشٹریہ اچھتر شکشا ابھیان کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں گرلز ہوسٹل کا اِفتتاح کیا جس کا مقصد اہل اعلیٰ تعلیمی اداروں کو سٹریٹجک فنڈنگ فراہم کرنا ہے۔ ہوسٹل 2.5 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img