ممبئی: گزشتہ سال سال 2023-2024 کے لیے سب رنگ فلمی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا اس بار ممبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں فلم ایوارڈ کی اس رنگین شام میں فنکاروں اور تکنیکی ماہرین نے اپنے اپنے انداز سے اسٹیج کورونق بخشی اس تقریب میں صنعتی شخصیات کے ساتھ ابھرتے ہوئے فنکاروں اورتکنیکی ماہرین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا سب رنگ فلم فیسٹیول میں بھوجپوری دنیا کے سپر اسٹار رہ چکے اداکار ایم پی منوج تیواری کو ڈاکٹر راجندر پرساد ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ رتیش سنگر کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ ملا۔ اس ایوارڈ تقریب میں بھوجپوری فلم انڈسٹری کے تجربہ کار ہدایت کار راجکمار آر پانڈے کو فلم ”عشق“ کے لیے بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔
اس خصوصی تقریب کے بارے میں ایم پی اداکار منوج تیواری نے کہا کہ سب رنگ فلم ایوارڈ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ایک قابل تکریم ایوارڈ تقریب ہے اور اس کے منتظم کلدیپ کئی برسوں سے مسلسل اس کے وقار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد ایک شخص کو واقعی یہ محسوس ہوتا ہے کہ انھوں نے انڈسٹری کے لیے کچھ کیا ہے۔کلدیپ جی کی پوری ٹیم اس تقریب کے لیے سال بھر محنت کرتی ہے اور ایوارڈ کے لیے موزوں شرکاءکا انتخاب کرکے فن اور فنکاروں کو نوازتی ہے۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح دنیا میں رنگ بھرتے رہیں۔ تقریب کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے آرگنائزر کلدیپ سریواستو نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم تقریب ہے جسے ہم ہر سال کسی بھی حالت میں منعقد کرتے ہیں، خواہ کتنی بھی مشکلات بھی سامنے آئیں۔
سب انگ فلم ایوارڈز میں اداکار پردیپ پانڈے چنٹو کو بہترین اداکار کا جبکہ تنو شری چٹرجی کو بہترین کلاسیکل اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ اداکارہ کاجل ترپاٹھی کو ابھرتی ہوئی اداکارہ کا ایوارڈدیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں سنجے بھوشن پٹیالہ کو بہترین پی آر او کا ایوارڈ دیا گیا۔ دیگر فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کو بھی انعامات سے نوازاگیا۔