جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کامکمل احاطہ ،مختلف تدابیرپرغوروخوض

دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت :منوج سنہا

سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کویہاں راج بھون میں کشمیر ڈویڑن میں سیکورٹی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔جس میں ڈی جی پی ،آئی جی پی کشمیر،اے ڈی جی پی امن وقانون،صوبائی کمشنر کشمیر اور دیگر اعلیٰ سیول وپولیس حکام نے بھی شرکت کی ۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ترجمان نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کے پولیس حکام سے کہا کہ وہ مزدوروں کی حفاظت کےلئے کلیدی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور تعمیراتی کیمپوں کے گرد حفاظتی گرڈ کو سخت کرنے کےلئے سخت اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ کاری کی میٹنگوں کے لیے میکانزم کے قیام پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سیکورٹی آڈٹ، اسٹریٹجک پوائنٹس یعنی حساس مقامات پر چوبیس گھنٹے ناکوں، شبانہ گشت اور علاقے کے تسلط کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو مضبوط سیکیورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ کو یقینی بنانا چاہیے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر منصوبہ بند مشترکہ آپریشن کو تیز کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ دہشت گردی کے پورے ماحولیاتی نظام بشمول مجرموں اور دہشت گردوں کی مدد کرنے والے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔جموں وکشمیرپولیس پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات؛ پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ، چندرکر بھارتی؛ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) وجے کمار؛ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، نتیش کمار؛ انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر، ودھی کمار بردی؛ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری، ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری؛ ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری اور جموں و کشمیر پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img