یکم اَکتوبر کو 415 اُمید واروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے،زائد اَز20 ہزار پولنگ عملہ ڈیوٹی پر تعینات
سری نگر/قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 39.18 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 415 اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔قانون ساز اسمبلی اِنتخابات 2024 ءکے تیسرے مرحلے میں جموں و کشمیر کے سات اَضلاع کے 40 اَسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔اِن میں صوبہ کشمیر میں کپواڑہ ،بارہمولہ اور بانڈی پورہ جبکہ صوبہ جموں میں جموں ، اودھمپور ، کٹھوعہ اور سانبہ شامل ہیں۔اِس مرحلے میں شمالی کشمیر کے حلقہ اِنتخاب بارہمولہ میں سب سے زیادہ 25 اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ جموں ضلع کے اسمبلی حلقہ اَکھنور میں صرف تین اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔صوبہ کشمیر میں16 اسمبلی حلقوں میں کرناہ، ترہگام، کپواڑہ،،لولاب، ہندواڑہ، لنگیٹ، سوپور، رفیع آباد، اُوڑی، بارہمولہ، گلمرگ، واگورہ۔کریری، پٹن، سوناواری، بانڈی پورہ اور گریز (ایس ٹی) شامل ہیں اور صوبہ جموںمیں 24 اَسمبلی حلقوں میں اودھمپور ویسٹ، اودھمپور ایسٹ، چنانی، رام نگر (ایس سی)، بنی، بلاور، بسوہلی، جسروٹہ، کٹھوعہ(ایس سی)، ہیرا نگر، رام گڈھ(ایس سی)، سانبہ،وِجے پورہ ،بشناہ ( ایس سی)، سچیت گڈھ ( ایس سی )آرایس پورہ ۔جموں ساوتھ، باہو، جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ، مڑھ (ایس سی)، اکھنور (ایس سی) اور چھمب میں اِس مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔اِس مرحلے میں تازہ ترین اِنتخابی فہرستوں کے مطابق 39,18,220 لاکھ رائے دہندگان اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں 20,09,033 لاکھ مرد ، 19,09,130 لاکھ خواتین اور 57 خواجہ سراووٹرز شامل ہیں۔جمہوریت کو مضبوط بنانے میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے کردار کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اسمبلی اِنتخابات کے تیسرے مرحلے میں 18 سے 19 برس کی عمر کے 1.94 لاکھ نوجوان رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔اِس مرحلے میں 35,860 جسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی ) اور 85 برس سے زیادہ عمر کے 32,953 رائے دہندگان بھی حصہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) نے آسان اور بغیر پریشانی ووٹروں کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے 40 اَسمبلی حلقوں میں صد فیصد ویب کاسٹنگ کے ساتھ 5,060 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔ ان میں 974 شہری اور 4,086 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اِس مرحلے میںرائے دہندگان کی شرکت کو بڑھانے کے لئے 7 اَضلاع میں 240 خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں خواتین کے زیر انتظام 50 پولنگ سٹیشن جن کو پنک پولنگ سٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، 43 پولنگ سٹیشن جسمانی طور خاص اَفراد، 40 پولنگ سٹیشن نوجوانوں کے ذریعے چلائے جائیں گے۔ اِس کے علاوہ ماحولیات کے بارے میں پیغام پھیلانے کے لئے 45 گرین پولنگ سٹیشن اور 33 منفرد پولنگ سٹیشن ہوں گے۔ اس کے علاوہ 29 پولنگ سٹیشن ایل او سی اور آئی بی کے قریب رہائشیوں کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔صوبہ کشمیر کے مائیگرنٹ رائے دہندگان کے لئے کُل 24 خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں جموں میں 19 خصوصی پولنگ سٹیشن ، دہلی میں 4 اور اودھمپور ضلع میں ایک خصوصی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ خصوصی پولنگ سٹیشن کے لحاظ سے ووٹر لسٹ بی ایل اوز کے پاس ہوگی۔ اِن پولنگ سٹیشنوں میں ووٹروں کے لئے تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں گی۔ہر پولنگ سٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر سمیت چار اِنتخابی عملہ تعینات ہو گا۔ اسمبلی اِنتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے مجموعی طور پر 20,000 سے زیادہ پولنگ عملہ ڈیوٹی پر تعینات ہوگااِس کے ساتھ جموں ضلع میں 109، بارہمولہ ضلع میں 101، کپواڑہ ضلع میں 59، بانڈی پورہ ضلع میں 42، اودھمپور ضلع میں 37، کٹھوعہ ضلع میں 35 اور سانبہ ضلع میں 32 اُمیدوار میدان میں ہیں۔صوبہ جموں کے اودھم پور ضلع میںاسمبلی حلقہ 59۔ اودھمپور ویسٹ میں 12 اُمیدوار میدان میں ہیں۔حلقہ اِنتخاب60۔ اودھمپور ایسٹ میں 9،اسمبلی حلقہ 61۔چنانی میں 9 جبکہ حلقہ اِنتخاب 62 ۔رام نگر (ایس سی) میں 7 اُمیدوار میدان میں ہیں۔کٹھوعہ ضلع میں حلقہ اِنتخاب 63 ۔بنی میں 8 اُمیدوار ،اسمبلی حلقہ 64۔بلاور میں 4،حلقہ اِنتخاب حلقہ 65۔بسوہلی میں 4،اسمبلی حلقہ 66۔جسروٹہ میں 8،حلقہ اِنتخاب 67۔کٹھوعہ (ایس سی) میں 5 جبکہ 68 اسمبلی حلقہ ہیرا نگرمیں 6 اُمیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ سانبہ ضلع میں اسمبلی حلقہ 69۔رام گڈھ (ایس سی) میں 7 اُمیدوار ،اسمبلی حلقہ 70۔سانبہ میں 14 جبکہ حلقہ اِنتخاب 71۔وِجے پور میں 11 اُمیدوار میدان میں ہیں۔جموں ضلع میں اسمبلی حلقہ 72 ۔بشناہ (ایس سی) میں 9 اُمیدوار ، اسمبلی حلقہ 73۔سچیت گڈھ (ایس سی) میں 11،حلقہ اِنتخاب 74۔آر ایس پورہ۔جموں ساوتھ میں 14، اسمبلی حلقہ 75 ۔بہو میں 12، اسمبلی حلقہ 76۔جموں ایسٹ میں 9،حلقہ اِنتخاب 77۔نگروٹہ میں 8،اسمبلی حلقہ 78۔جموں ویسٹ میں 12، حلقہ اِنتخاب79۔ جموں نارتھ میں 17،اسمبلی حلقہ 80 ۔مڑھ (ایس سی)میں 6،حلقہ اِنتخاب 81۔اکھنور (ایس سی) میں 3 جبکہ حلقہ اِنتخاب 82۔ چھمب میں 8 اُمیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔اِسی طرح صوبہ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں اسمبلی حلقہ 1۔ کرناہ میں 8 اُمیدوار ، اسمبلی حلقہ 2۔ترہگام میں 10، اسمبلی حلقہ 3۔کپواڑہ میں 8، اسمبلی حلقہ 4۔لولاب میں 11، حلقہ اِنتخاب5۔ہندواڑہ میں 7 جبکہ اسمبلی حلقہ 6 ۔لنگیٹ میں 15 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ ضلع بارہمولہ میںاسمبلی حلقہ 7۔سوپور میں 20 اُمیدوار ،اسمبلی حلقہ 8۔رفیع آباد میں 12،اسمبلی حلقہ 9۔اوڑی میں 6،اسمبلی حلقہ10 ۔بارہمولہ میں 25،اسمبلی حلقہ 11 ۔گلمرگ میں 13،اسمبلی حلقہ 12۔واگورا۔ کریری میں 12 جبکہ اسمبلی حلقہ 13 ۔پٹن میں 13 اُمیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔بانڈی پورہ ضلع میںاسمبلی حلقہ 14۔سوناواری میں 18 ،اسمبلی حلقہ15۔ بانڈی پورہ میں 19جبکہ حلقہ اِنتخاب 16 ۔گریز (ایس ٹی) میں 5 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ضلع کپواڑہ میں کل 5,42,535 رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں جن میں 2,71,601 مرد، 27,09,24 خواتین اور 10 خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں۔ ضلع کے اِن حلقوں میں مجموعی طور پر 622 پولنگ سٹیشن قائم ہیں جو اِس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر رجسٹرڈ ووٹر کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقعہ ملے۔ضلع بارہمولہ سات اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے جس میں 7,24,335 رائے دہندگان ہیں جن میں 3,65,074 مرد، 3,59,249 خواتین اور 12 خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 908 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔بانڈی پورہ ضلع میں اس کے تین اسمبلی حلقوں میں کُل 2,59,893 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں جن میں 1,32,679مرد ، 1,27,208خواتین اور 6 خواجہ سرا ووٹر زشامل ہیں۔ ضلع بھر میں 312 پولنگ سٹیشن کا جامع نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔اودھمپور ضلع کو چار اسمبلی حلقوں میں تقسیم کیا گیا جن میں کُل 4,22,802 رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں جن میں 2,21,457 مرد ، 2,01,345 خواتین شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے ضلع بھر میںووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے 654 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔کٹھوعہ ضلع میں کل 5,06,679 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں جن میں 2,65,420 مرد، 2,41,256 خواتین اور 3خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کے لئے 704 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔ضلع سانبہ تین اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے جہاں 2,60,999 رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں 1,33,736مرد ، 1,27,261 خواتین اور 2 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں 366 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔جموں ضلع 11اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہیں جہاں کل 12,009,77 رائے دہندگان ہیںجن میں 6,19,066 مرد اور 5,81,887 خواتین اور 24 خواجہ سرا ووٹرزاَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میںرائے دہی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے 1,494 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔ووٹنگ صبح 7بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے اِختتام پذیر ہوگی۔