پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

جموں وکشمیر:ضلع اودھم پور میں 16 سو سے زیادہ غیر قانونی شراب بوتلیں بر آمد،ایک گرفتار:پولیس

جموں :سماجی جرائم کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے16 سو سے زیادہ غیر قانونی شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن رام نگر کی ایک پارٹی نے ایف ایس ٹی کی ایک ٹیم کے ساتھ اتوار کو گھاس منڈی میں ناکے کے دوران ایک آٹو کو تلاشی کی غرض سے روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران آٹو سے33 بکس بر آمد کئے گئے جن میں 180 ملی لیٹر کی 1630 غیر قانونی شراب کی بوتلیں تھیں۔
بیان میں کہا گیا کہ آٹو ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا جس کی شناخت گورکھو رام ساکن رام نگر کے طور پر کی گئی ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رام نگر میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع اودھم پور میں اسمبلی انتخابات کے دوران پولیس نے 37 معاملے درج کرکے 640 لیٹر غیر قانونی شراب بر آمد کی ہے۔:

 

Popular Categories

spot_imgspot_img