نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور خواہش کی ہے کہ مسٹر کھڑگے کی عمر طویل ہو اور وہ اپنی آنکھوں سے 2047 میں وکست بھارت کی تعمیر کا مشاہدہ کریں مسٹر شاہ نے پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’کل کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے جی نے اپنی تقریر میں ناگوار اور توہین آمیز تبصرہ کرکے ، اپنے لیڈروں اور اپنی پارٹی کو مات دے دی۔ بدتمیزی کے تلخ مظاہرے میں، انہوں نے غیر ضروری طور پر وزیر اعظم مودی کو ان کی ذاتی صحت کے معاملات میں یہ کہہ کر گھسیٹا کہ وہ مسٹر مودی کو اقتدار سے ہٹاکر ہی اس دنیا سے رخصت ہوں گے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کانگریسیوں کو وزیر اعظم مودی کے لیے کتنی نفرت اور خوف ہے کہ وہ مسلسل ان کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا ’’جہاں تک مسٹر کھڑگے جی کی صحت کا تعلق ہے، مسٹر مودی جی اور میں پرارتھنا کرتا ہوں اور ہم سب پرارتھنا کرتے ہیں کہ وہ لمبی اور صحت مند زندگی گزاریں۔ وہ کئی سال زندہ رہے اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کو دیکھنے کے لیے زندہ رہیں۔