صدف شبیر / فہیم متو
سرینگر: اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم شروع کرنے کیلئے آج یعنی19ستمبربروزجمعرات کو وزیراعظم مودی کی سری نگر آمد کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔لالچوک سمیت تمام حساس ومصروف مقامات پرپولیس وفورسزکے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ انتخابی ریلی کے مقام ’شیر کشمیر پارک ‘کے گردونواح میں کثیر سطحی حفاظتی چادرڈال دی گئی ہے ۔
https://www.facebook.com/share/v/WmDcLpctouQrJq7U/
سیکورٹی حکام نے بھی اپنی تیاریوں اور ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی ہے ،جبکہ اس ریلی میں شرکت کیلئے شمالی،وسطی اورجنوبی کشمیر سے آنے والے لوگوں کی گاڑیوں کومخصوص مقامات پرپارک کیاجائے گا
جہاں سے پھرلوگ جلسہ گاہ پیدل پہنچیں گے ۔
ہماری ملٹی میڈیا نامہ نگار صدف شبیر کے مطابق صبح سے بھاجپا کارکنان نے جلسہ گاہ کی جانب رخ کیا ۔انہوں نے ایشین میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرعاظم نے غریب لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا ۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بدھ کو ہونے والی انتخابی ریلی سے قبل یہاں کے شیر کشمیر پارک سری نگر کے آس پاس کے علاقے کو کثیر سطحی حفاظتی چادر میں ڈال دیا گیا ہے۔
سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ وزیراعظم مودی کی ریلی کے مقام کی طرف جانے والی سڑکوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے درجنوں مقامات پر گاڑیوں کی بے ترتیب چیکنگ کو تیز کر دیا ہے اور خصوصی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔سیکورٹی فورسز نے علاقے پر تسلط کی مشق کے ایک حصے کے طور پر پنڈال کے گرد گشت بڑھا دیا ہے۔وزیر اعظم کا رواں سال وادی کشمیر کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔ انہوں نے 7 مارچ کو بخشی اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کیا اور 21جون کوSKICC میں بین الاقوامی یوگا ڈے میں شرکت کی۔
اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم کٹرا میں بھی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے اور بعد میں دہلی روانہ ہوں ،جہاں سے وہ اگلی صبح امریکہ کے تین روزے دورے پر روانہ ہوں گے