سیول،: جنوبی کوریا کے مغربی ساحل کے قریب ایک ماہی گیرکشتی پر سوار تمام آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے پیر کو کوسٹ گارڈ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
پینتیس ٹن وزنی ماہی گیر کشتی مغربی بندرگاہی شہر گنسن کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 36 منٹ پر الٹ گئی۔
ساحلی محافظوں نے امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر اور گشتی جہاز جائے وقوعہ پر روانہ کیے اور کشتی میں سوار تمام آٹھ افراد کو بچا لیا گیا۔
صدارتی دفتر کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر سمندر اور ماہی گیری کے وزیر اور کوسٹ گارڈ کے چیف کو تمام دستیاب اہلکاروں اور آلات کو متحرک کر کے متاثرین کو بچانے کا حکم دیا۔
یو این آئی