سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے درنگہ بل پامپور میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پامپور کے درنگہ بل میں بدھ کی صبح ایک تیل ٹینکر اور ایک سکوٹی کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت عبد الرحیم میر جبکہ زخمی کی شناخت نذیر احمد میر ساکنان فرست بل پامپور کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔