جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

جنوبی یمن میں بس پہاڑی سڑک سے گری، 15 ہلاک

عدن، یمن:  یمن کے جنوبی صوبے لحج میں اتوار کو ایک مسافر بس کے پہاڑی سڑک سے گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ایک سیکورٹی افسر نے یہ اطلاع دی۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حادثہ عدن اور تائیز صوبوں کو ملانے والی ایک خطرناک سڑک پر ضلع مقترا میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کے بعد بس بے قابو ہوکر پتھریلی وادی میں گر گئی۔

اہلکار نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے اس حادثے کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کچھ متاثرین گاڑی سے چھٹک گئے۔

اپنی خطرناک پہاڑی سڑکوں کے لیے مشہور مقتراحالیہ برسوں میں کئی حادثات دیکھے ہیں۔ مقامی مبصرین نے کہا کہ یہ واقعہ یمن کی شہری سلامتی اور بنیادی ڈھانچے پرایک دہائی طویل خانہ جنگی کے وسیع اثرات کو نمایاں کرتا ہے۔ مرکزی بین الصوبائی سڑکیں اکثر متحارب دھڑوں کی طرف سے بند کر دی جاتی ہیں، اس لیے شہری خطرناک متبادل راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جن میں خطرناک پہاڑی راستے بھی شامل ہیں۔

یمن کا بحران 2014 کے آخر میں شروع ہوا جب حوثی گروپ نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا، جس کے نتیجے میں سعودی قیادت میں فوجی مداخلت شروع ہوئی اور جسے اقوام متحدہ اب دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دے رہی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img