جمعہ, نومبر ۲۱, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

منوج سنہا کی گنیش چترتھی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز گنیش چترتھی کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں گنیش چترتھی کے مقدس تہوار کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

بتادیں کہ گنیش چترتھی ہند مت کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے یہ تہوار دیوتا گنیش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اس تہوار کی تاریخیں عام طور پر اگست اور ستمبر کے مہینوں میں آتی ہیں یہ تہوار دس دنوں تک جاری رہتا ہے اور اننت چتردشی کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img