منگل, ستمبر ۱۶, ۲۰۲۵
21.1 C
Srinagar

پی ڈی پی کے سینئر لیڈر روف بٹ نے پارٹی کو خیر باد کہا

نیوزڈیسک

سرینگر:پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی سیکریٹری روف بٹ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں ۔

ایشین میل کے پاس دستیاب استعفیٰ کی کاپی میں کچھ اس تحریر ہے ”پارٹی کی طرف سے مخلص اور محنتی کارکنوں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں اس وقت اپنی وفاداری ثابت کی جب زیادہ تر پارٹیوں کے رہنما خود کو بچانے کے لئے کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہیں رہے، کے ساتھ بے عزتی کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں نے اس پر گہرائی سے غور کیا ہے۔ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان مخلص کارکنوں کی جان بوجھ کر نظراندازی اور مفاد پرست حلقوں سے نئے لوگوں کو لانے کا عمل ماضی کی غلطیوں کی ایک مشابہت ہے، جس نے موجودہ صورتحال کو جنم دیا ہے۔ میں انتہائی صدمے اور بے عزتی کا شکار ہورہا ہوں اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری عزت پامال ہو رہی ہے، لہٰذا میرے لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے سبکدوشی ہی بہترین راستہ ہے۔”

استعفیٰ میں مزید لکھا گیا ہے کہ "مجھے پارٹی کے ساتھ سفر میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور میں اس دوران ملنے والے مواقع کے لیے شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ پارٹی اور میری ذاتی بہتری کے لیے یہی مناسب ہوگا کہ میں اپنے کردار سے الگ ہو جاؤں۔میں پارٹی کی قیادت، اپنے ساتھیوں، اور حامیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس سفر کا حصہ رہے۔”

 

رؤف بٹ نے استعفی میں یہ شعر میں تحریر کیا "ٹھکرا دو اگر دے کوئی ذلت کا سمندر۔۔۔عزت سے ملا جو وہ قطرہ بھی بہت ہے۔۔”

Popular Categories

spot_imgspot_img