جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

قومی یوم اساتذہ،استاد قابلِ قدر شخصیت،50 بہترین اساتذہ کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ

نیوزڈیسک

 استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے۔اسلام میں استاد کا درجہ والدین کے برابر قرار دے دیا گیا ہے۔کیونکہ دنیا میں والدین کے بعد اگر کسی پر بچے کی تربیت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو وہ معلم یعنی استاد ہے۔استاد ہی ہے جو ہمیں دنیا میں جینا ، رہنا اور سہنا سیکھاتا ہے۔

سب سے مقدس رشتہ محبت کا، احترام کا،تعظیم کا،انسیت کا،درد کا خوف کا استاد اور شاگرد کا رشتہ ہوتا ہے۔ استاد گھنے درخت کے مانند ہوتا ہے ایک لمبے سفر میں توڑھی دیر کے لیے ٹھنڈی اور میٹھی چھاؤں کا ذریعہ۔ استاد ایک چراغ ہے جو تاریک ذہنوں کو علم سے روشناس کرتا ہے استاد ایک رہنما ہے جو ہمیں ۔اچھے اور برے کا صحیح تصور دیتا ہے جو ہماری روحانی تربیت کرتا ہے۔

5 اکتوبر اساتذہ کا عالمی دن ہے جس میں بے شمار طلباء اپنے اساتذہ کو کارڈز اور تحائف پیش کرتے ہیں ۔ تاہم بھارت میں 5 ستمبر کو قومی اساتذہ دن منایا جاتا ہے ،جس دوران قوم کے معماروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیز میں مختلف تقاریب انعقاد کیا جاتا ہے ۔

دنیا میں بہت کم لوگ دوسروں کو خود سے آگے نکلتا دیکھنے کی خواہش کرتے ہیں ان میں سرفہرست ہمارے والدین ہوتے ہیں اور دوسرے ہمارے اساتذہ جو چاہتے کہ ان کےشاگرد ان سے بھی زیادہ کامیاب ہوں۔یہ استاد ہی ہے جو شاگرد کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔

کسی ملک میں وکیل، ڈاکٹرز، انجینئرز نے احتجاج کر کے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہیں اساتذہ کی تنخواہوں کے کم کیوں ہیں تو ایک بہت خوبصورت جواب دیا گیا کہ:” تمہاری تنخواہیں ان اساتذہ جتنی کیسے دی جا سکتی ہے جن سے پڑھ کر تم اس مقام تک پہنچے ہو”

50 بہترین اساتذہ کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ

استاد ہماری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ایک اچھا استاد اپنے طالب علم کو کہاں سے کہاں پہنچا سکتا ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ استاد اپنے طلبأ کو ایک اعلیٰ مقام تک پہنچانے کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردیتا ہے۔ والدین کے بعد ایک استاد ہی ہے جو بچوں کو ان کی زندگی کے ہدف تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ کسی بھی اچھے سماج کے لئے ایک اچھے ٹیچر اور والدین کا ہونا بہت ضروری ہے۔

یومِ اساتذہ کے موقعے پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ بھارت کے دوسرے صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کی یاد میں ہر سال 5 ستمبر کو قومی یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اساتذہ کا انتخاب وزارت تعلیم، حکومت ہند کی طرف سے قومی تعلیمی ایوارڈ 2024 کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سال 50 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان تمام اساتذہ کو صدر دروپدی مرمو 5 ستمبر کو شام 4:15 بجے وگیان بھون میں اعزاز سے نوازیں گے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو 50,000 روپئے کا نقد انعام، ایک چاندی کا تمغہ اور ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایک توصیف دی جائے گی۔

منتخب کردہ 50 ایوارڈ یافتہ 28 ریاستوں، 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 6 تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں 34 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے 2 معذور ہیں اور 1 ایک استاد ہیں جو خصوصی ضروریات والے بچوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر 50 اساتذہ کے علاوہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 16 اساتذہ اور وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور شپ کے 16 اساتذہ کو بھی اس موقع پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔

نیشنل ٹیچر ایوارڈ 2024 کے لیے منتخب کیے گئے 50 اساتذہ کی فہرست:

نام ریاست/یو ٹی آئی

  • اویناشا شرما ۔ ہریانہ
  • سنیل کمار ۔ ہماچل پردیش
  • پنکج کمار گویا ۔ پنجاب
  • راجندر سنگھ ۔ پنجاب
  • بلجندر برار سنگھ ۔ راجستھان
  • حکم چودھری چند ۔ راجستھان
  • کسم لتا گریہ ۔ اتراکھنڈ
  • چندرلیکھا دامودر میستری ۔ گوا
  • چندریش کمار بھولاشنکر بوری ساگر ۔ گجرات
  • ونے ششی کانت پٹیل ۔ گجرات
  • مادھو پٹیل پرساد ۔ مدھیہ پردیش
  • سنیتا گودھا ۔ مدھیہ پردیش
  • کے، شاردا ۔ چھتیس گڑھ
  • نرسمہا مورتی ۔ کرناٹک
  • دویتی چندر ساہو ۔ اوڈیشہ
  • سنتوش کمار کر ۔ اوڈیشہ
  • آشیش کمار رائے ۔ مغربی بنگال
  • پرشانت کمار مارک – مغربی بنگال
  • عرف نامین ۔ جموں و کشمیر
  • روی کانت دویدی ۔ اتر پردیش
  • شیام موریہ پرکاش یو ۔ اتر پردیش
  • ڈاکٹر میناکشی کماری ۔ بہار
  • سکندر کمار سمن ۔ بہار
  • کے سُما – انڈمان اور نکوبار آئرلینڈ
  • سنیتا گپتا – مدھیہ پردیش
  • چارو شرما ۔ نئی دہلی
  • اشوک سینگپتا ۔ کرناٹک
  • ایچ این گریش ۔ کرناٹک
  • نارائن سوامی.آر ۔ کرناٹک
  • جیوتی پنکا ۔ اروناچل پردیش
  • لیفیجو اپون ۔ ناگالینڈ
  • نندیتا چ اونگتھم ۔ منی پور
  • یانکیلا لامہ ۔ سکم
  • جوزف ونللہاروا سیل ۔ میزورم
  • ایورلسٹی این جی پائنگروپ ۔ میگھالیہ
  • ڈاکٹر نانی جی دیبناتھ ۔ تریپورہ
  • دیپین کھنیکر ۔ آسام
  • ڈاکٹر آشا رانی ۔ جھارکھنڈ
  • جینو جارج ۔ کیرالہ
  • سیوپ لاجسٹکس ۔ کیرالہ
  • مڈی سری نواس راؤ ۔ آندھرا پردیش
  • سریش کنات ۔ آندھرا پردیش
  • پربھاکر ریڈی پسارا ۔ تلنگانہ
  • تھڈوری سمپت کمار ۔ تلنگانہ
  • پلوی شرما ۔ نئی دہلی
  • چارو مینی ۔ ہریانہ
  • گوپی ناتھ آر ۔ تمل ناڈو
  • مرلیدھرن رامیا سیتھورامن ۔ تمل ناڈو
  • ایترن ترینو چنّن – مہاراشٹر
  • ساگر چترنج این بگڑے ۔ مہاراشٹر

بشکریہ: ای ٹی وی بھارت اردو

Popular Categories

spot_imgspot_img