جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

اپنی پارٹی جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی :بخاری

سرکردہ سماجی کارکن ارجمند مخدومی اپنے کارکنان اور حامیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل
نیوزڈیسک

سرینگر: سرکردہ سماجی کارکن ارجمند مخدومی نے بدھ کو نٹی پورہ سرینگر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اپنے متعدد ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری، جو چھانہ پورہ حلقہ انتخاب سے اسمبلی الیکشن میں بطور ا±میدوار کھڑے ہیں، نے نئے ممبران کا پارٹی جوائن کرنے پر ا±ن کا پ±رتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین، سینئر لیڈران محمد اشرف ڈار اور اعجاز احمد راتھر کے علاوہ متعدد سینئر لیڈران موجود تھے۔سید محمد الطاف بخاری نے ارجمند مخدومی اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اپنی پارٹی ا±ن کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی، جہاں سے وہ عوامی خدمت انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ا±مید ظاہر کی کہ نئے اراکین کی شمولیت سے چھانہ پورہ حلقہ انتخاب میں پارٹی کیڈر کو مزید تقویت ملے گی۔ اس موقعے پر ا±نہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی یہ انتخابات اپنے بل پر لڑرہی ہے، اسے نہ کسی پارٹی کا تعاون حاصل ہے اور نہ ہی اس نے کسی جماعت کو اپنی حمائت دی ہے۔عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، ”میں چھانہ پورہ کے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنا ووٹ اور سپورٹ دیں تاکہ میں اس حلقے کی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے وڑن کو عملی جامہ پہنا سکوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ یہ حلقہ میرا گھر ہے، اور میرے پاس اس علاقے میں وسیع پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور یہاں کے باشندگان کی فلاح و بہبود کے اقدمات کے حوالے سے ایک واضح وڑن ہے۔‘ان کا کہناتھا کہ اپنی پارٹی جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،سچ یہ ہے کہ جنہوں نے بھاجپا کیساتھ حکومتی اتحاد کیا ،وہ بی نہیں کہلائی جارہی ہے جبکہ ہم نے نہ تو سرکار بنائی اور نا ہی کوئی گٹھ جوڑ کیا ۔ہاں ! یہ سچ ہے کہ ہم جموں وکشمیر کے حقوق کی خاطر نئی دہلی گئے اور مرکز سے اپنا حق حاصل کیا ،کیا یہ ہمارا گناہ ہے ،غلطیاں ہوئیں ،ان کا احساس ہے ۔اس موقع ہر ارجمند مخدومی نے کہا کہ اپنی پارٹی ہے ،جس کی بنیاد سچ اور حقیقت پر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہی وجہ ہے انہوں نے اپنی پارٹی کے ایجنڈا پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی پارٹی نے اُن پر اعتماد کا اظہار کیا ۔عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے اور ا±ن کے مسائل کو حل کرنے کے وعدہ بند : اپنی پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے بدھ کو سرینگر کے لالچوک حلقہ انتخاب سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر سمیت ایک بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور سینئر لیڈران تھے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد، محمد اشرف میر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پ±ر عزم ہے۔انہوں نے کہا، ”اگر ان انتخابات میں اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا تو ہم جموں کشمیر کے لوگوں کے بنیادی اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ہمارے انتخابی منشور میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اپنی پارٹی ان قوانین کو بحال کرے گی جو جموں و کشمیر کے اختیارات کو کمزور کرنے کے لیے ختم کئے گئے ہیں یا جن میں ترمیم کی گئی ہے۔ علاوہ اس کے، ہم تمام قیدیوں کو رہا کرنے اور مقدمات کا سامنا کرنے والے نوجوانوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرنے کے لیے بھی وعدہ بند ہیں۔ ہم عہدہ سنبھالنے کے چھ ماہ کے اندر سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو پ±ر کریں گے اور عوامی مسائل اور شکایات کو دور کرنے کے لیے پے درپے اقدامات کریں گے۔“

Popular Categories

spot_imgspot_img