منگل, ستمبر ۹, ۲۰۲۵
24 C
Srinagar

معمول کی مشق : راجستھان میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

راجستھان: راجستھان کے ضلع کے ناگنا تھانہ علاقے میں پیر کی رات فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ طیارہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس انتظامیہ اور فضائیہ کے اہلکار موقعے پرپہنچے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ معمول کی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر اور متعلقہ علاقے کے ایس پی  نے طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مقامی پنچایت سمیتی کے رکن ہیمنت راجپوروہت نے بتایا ہے کہ فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے نے معمول کی مشق کے لیے اڑان بھری۔ اس دوران طیارہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ ناگانہ تھانہ علاقہ کے باندرہ گاؤں کے مضافات میں پیش آیا۔ حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق مگ ۔29 نامی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب گرکر تباہ ہوا ۔تاہم معاملے کی مزید جانچ کے لئے کوٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے ۔مگ۔21 جنگی طیاروں کو اڑتا تابوت بھی کہا جاتا ہے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img