سرینگر/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جموں و کشمیر دیہی روزی روٹی مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کی 8 ویں ایگزیکٹو کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت کی پیداوار ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج ، سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم ، مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم ، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران اس اسکیم کے نفاذ اور آپریشن سے متعلق مختلف اہم امور مثلاً ادارہ جاتی تعمیر اور استعداد کار میں اضافہ ، سیلف ہیلپ گروپس کی مالی شمولیت ، فارم اور غیر فارم معاش اور دیگر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیف سیکرٹری نے پائیدار بنیادوں پر ان کی آمدنی میں قابل ستائش بہتری کو یقینی بنانے کیلئے منافع بخش معاش کی مداخلتوں میں ایس ایچ جیز کو شامل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جے کے آر ایل ایم کے پاس ایس ایچ جیز کی شکل میں ایک ریڈی میڈ سپورٹ بیس ہے اور اس میں کاروباری پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اور مشن کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے اپنے وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔ انہوں نے تمام موجودہ سرکاری اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ۔ میٹنگ کے دوران مشن میں کام کرنے والی موجودہ افرادی قوت کا جائیزہ لیا گیا اور انسانی وسائل کو معقول بنانے کیلئے ان کے زیادہ سے زیادہ استعمال کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔ مشن ڈائریکٹر نے ایکشن پلان اور جے کے آر ایل ایم کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا ۔
