سری نگر:جنوبی ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا کر تین معاونین کو قابل اعتراض مواد سمیت دھر دبوچا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران تین ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت عمیق مشتاق زرگر ولد مشتاق احمد زرگر ساکن کریوا کالونی بجبہاڑہ، اشفاق احمد ڈار ولد یعقوب ڈار ساکن ڈار محلہ آرونی، شاہد احمد گارڈ ہانجی ولد ثنااللہ ساکن ڈار محلہ آرونی کے بطور کی ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ معاونین کے قبضے سے ایک پستول ، دو پستول میگزین،23پستول گولیوں کے راونڈ اور دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مذکورہ افراد لشکر ہینڈلرز کی ہدایت پر ضلع اننت ناگ میں تخربی سرگرمیوں کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
