سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد اپن کی پارٹی کے انتخابی منشور اور پارٹی ایجنڈے کو تسلیم کریں گی، تو پی ڈی پی اس اتحاد کی مکمل حمایت کرے گی۔
پارٹی منشور کو جاری کے دوران ایک پر ہجوم پریس کانفرنس پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ وہ سیٹوں کے بٹوارے کے لیے نہیں لڑیں گے، لیکن اگر وہ این سی ۔کانگریس ) ان کے ایجنڈے پر عمل کرنا تسلیم کرتی ہے تو پی ڈی پی انتخابی اتحاد کی مکمل حمایت کریں گی، جس میں مسئلہ کشمیر کا حل بنیادی ایجنڈا ہے ۔
محبوبہ نے کہا کہ پی ڈی پی کے لیے اقتدار اور سیٹوں کے بٹوارے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن اگر پارٹی کے ایجنڈے کو تسلیم کیا جاتا ہے، تو وہ جموں و کشمیر میں اتحاد کی حمایت کر یں گی۔
محبوبہ نے ایک سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ انتخابات کے بعد کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم نے جموں و کشمیر کی شناخت کے تحفظ کے لیے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا، لیکن جب فیصلہ ہو چکا ہے، اب ایجنڈے کی بنیاد پر بی جے پی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں ہے۔”
علاوہ ازیں منشور جاری کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ روایتی راستے کھولے جائیں گے، 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے گا اور پی ڈی پی کے اقتدار میں آنے کی صورت میں بات چیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔