ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بسنت گڑھ کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر ملی ٹینٹوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ منٹوں تک دوبدو فائرنگ کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے مزید کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بدھوار اعلیٰ الصبح فوج ، ایس او جی اور سی آرپی ایف نے بسنت گڑھ میں دوبارہ تلاشی آپریشن لانچ کیا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن ہنوز جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔