ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

شری امرناتھ جی یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 990 یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر روانہ

جموں،: شری امرناتھ جی یاترا جوش و خروش سے جاری رہتے ہوئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح قریب ایک ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔بتادیں کہ 29 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک 4 ہزار 86 ہزار سے زیادہ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی اونچائی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضاب ہوئے ہیں اوراس طرح سال گذشتہ کی یاترا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔سال گذشتہ کی یاترا جو 62 دنوں پر محیط تھی، کے دوران صرف ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے یاترا انجام دی تھی۔

بتادیں کہ سال گذشتہ شری امرناتھ جی یاترا 30 جون سے شروع ہو کر 31 اگست کو اختتام پذیر ہوئی تھی.
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 9 سو 91 یاتری جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 8 سو 15 یاتری ننون پہلگام بیس کیمپ جبکہ 1 سو 76 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔ جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img