ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

بحریہ کے سربراہ نے وزیر دفاع کو جنگی جہاز میں آگ لگنے سے ہوئے نقصان سے مطلع کیا

بحریہ کے سربراہ نے وزیر دفاع کو جنگی جہاز میں آگ لگنے سے ہوئے نقصان سے مطلع کیا

نئی دہلی:  بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں مطلع کیا ہے۔

پیر کو آئی این ایس برہم پترا میں آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثے میں جنگی جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بحریہ کے مطابق جنگی جہاز بعد میں ایک طرف جھک گیا اور کوششوں کے باوجود سیدھا نہ ہو سکا۔ایڈمرل ترپاٹھی نے پیر کی شام مسٹر سنگھ کو حادثے کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

بحریہ کے سربراہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے آج ممبئی جا رہے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img