اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

امریکی ریاست وسکونسن میں ایئر شو کے مقام کے قریب طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

سان فرانسسکو: امریکی ریاست وسکونسن میں ایک ایئر شو کے مقام کے قریب ایک طیارہ حادثہ کا ہوکر کھیت میں گرگیا جس سے اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔

وینیباگو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ طیارہ کل دوپہر مشرقی وسکانسن شہر نیکمی میں گر کر تباہ ہوا تھا۔متوفی کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام تاحال ظاہر نہیں کیے گئے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

طیارہ اوشکوش کے وٹ مین ریجنل ہوائی اڈے پر ای اے اے ایئر وینچر ایئر شو سائٹ سے تقریباً تین کلومیٹر جنوب میں گر کر تباہ ہوا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img