بیونس آئرس: ارجنٹینا میں اس سال اب تک ڈینگو کے پانچ لاکھ 27 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے جا چکے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 3.2 گنا زیادہ کیسز درج ہوئے ہیں، حالانکہ حال ہی میں ڈینگو کے معاملوں میں کمی آئی ہے۔
اتوار کو جاری کردہ وزارت کے تازہ ترین قومی وبا کے بلیٹن کے مطابق، صحت کے حکام نے اس سال کے پہلے 28 ہفتوں میں 527,517 معاملے درج کیے ہیں۔
ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈینگو کی وجہ سے اب تک 401 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرکزی علاقے میں سب سے زیادہ معاملے درج ہوئے جو کل کیسز کا 60 فیصد ہیں۔ شمال مغرب میں 24.9 فیصد اور شمال مشرق میں 13 فیصد ہے۔
