جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

فوجی سربراہ آج جموں کا دورہ کر رہے ہیں

جموں: فوجی سربراہ جنرل اوپندرا دویدی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہفتے یعنی آج جموں کا دورہ کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران فارمیشن کمانڈرز انہیں سیکورٹی فورسز کے زیر قبضہ علاقوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ کا دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا بھی امکان ہے۔
فوجی سربراہ یہ دورہ 16 جولائی کو ضلع ڈوڈہ میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران کیپٹن برجیش تھاپا سمیت چار فوجی جوانوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کر رہے ہیں۔
گذشتہ ماہ ملک کے فوجی سربراہ کی کمان سنبھالنے کے بعد یہ ان کا دوسرا دورہ جموں و کشمیر ہے۔
بتادیں کہ جنرل اوپیندرا دویدی نے 30 جون کو ملک کے فوج کی کمان سنبھالی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img