جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

پونچھ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر تلاشی آپریشن

جموں:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے کنوئی اور سٹی فاریسٹ میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے کنوئی اور سٹی فاریسٹ علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع فراہم کی ہے کہ جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کو دیکھا گیا جس کے پیش نظر پولیس ، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کی اور جانے والی شاہراوں کو بھی سیکورٹی فورسز نے سیل کیا ہے ۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img