جموں: شری امر ناتھ جی یاترا کا سلسلہ انتہائی جوش و خروش سے جاری رہتے ہوئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 4 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 4 ہزار 3 سو 83 یاتری سخت سیکورٹی حصار میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار 6 سو 82 یاتری ننون پہلگام بیس کیمپ جبکہ 1 ہزار 7 سو 1 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔