جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

سری نگر میں تاریخی جلوس عزا بر آمد، ہزاروں عزاداروں کی شرکت

سری نگر: سری نگر کے گرو بازار علاقے سے پیر کی صبح آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس انتہائی تزک و احتشام سے بر آمد ہوا جس میں وادی کشمیر کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔
حکام نے امسال بھی لگاتار دوسری بار اس روایتی جلوس کو بر آمد ہونے کی اجازت دی ہے جو سری نگر کے گرو بازار سے بر آمد ہو کر ڈل گیٹ میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔
بتادیں کہ سال گذشتہ حکومت نے یہ روایتی جلوس بر آمد کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد زائد از تین دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد بر یہ جلوس عزا پر ان طریقے سے آمد ہوا تھا۔
سماج کے تمام طبقہ ہائے فکر نے حکومت کے اس فیصلے کی سراہنا کی تھی۔
ادھر پیر کی صبح ہی وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاہ لباس میں ملبوس عزادار گرو بازار پہنچے اور انتہائی پر امن طریقے سے جلوس بر آمد کیا۔
عزادار اسلام کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے اور جلوس میں شامل ماتمی دستے حضرت امام حسین (ع) کی یاد میں نوحے پڑھ کر ماتم کرتے ہوئے اور زار و قطار روتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔
دریں اثنا ضلع انتظامیہ نے جلوس کی بر آمدگی سے متعلق تمام تر انتطامات کئے ہیں اور رضا کاروں نے بھی جگہ جگہ عزاداروں کے لئے سبیلیں قائم کی ہیں جہاں عزادروں کو پانی و دیگر مشروبات پیش کی جاتی ہیں۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی، ایس ایس پی سری نگر آشیش مشرا اور دیگر اعلیٰ افسراں جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں اور عزاداروں کو پانی پلا رہے ہیں۔
اس موقع موصو صوبائی کمشنر نے میڈیا کو بتایا: ‘جلوس کی بر آمدگی کے لئے انتظامات کو بہتر کیا گیا ہے، لوگوں کے لئے پانی اور ہیلتھ سہولیات وغیرہ جیسے انتظامات کئے گئے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘لفیٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری و دیگر اعلیٰ حکام جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیکورٹی فورسز بھی اپنا بھر پور رول ادا کر رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ جلوس امن عمل کا ماحصل ہے سب لوگوں نے ایسا ماحول بنایا کہ یہ فیصلہ لینے یں آسانی ہوئی’۔
مسٹر بدھوری نے کہا کہ عزادار اچھے اور پر امن طریقے سے جلوس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام نے انہوں نے کہا: ‘لوگ امن اور شانتی سے رہیں اور ترقی کریں’۔
آگے ایس جلوس ہائے عزا کی بر آمدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘انشااللہ اگے بھی جلوس نکلیں گے’۔
آئی جی پی نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا: ‘یہاں موجود رضا کار جلوس کی پر امن اور بلا خلل بر آمدگی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھر پور مدد کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عزاداروں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ سے تیار ہے۔
ایک عزادار نے کہا: ‘جلوس کی بر آمدگی کے لئے ضلع انتظامیہ نے بہترین انتطامات کئے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ہزاروں کی تعداد میں عزادار یہاں ماتم کر کے امام عالی مقام کی گراں بہا قربانی کو یاد کر رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھاؒ ‘ہم سال بھر اس دن کے انتظار میں ہوتے ہیں تاکہ ہمیں سری نگر میں اس روایتی جلوس میں شرکت کرنے کا موقع نصیب ہو’۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img