ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

بارہمولہ اور لیہہ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

سری نگر:  وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کے روز 12 بج کر 26 منٹوں پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

سینٹر کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری ضلع لیہہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 2 بج کر 2 منٹوں پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

تاہم زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img