جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

کشتواڑ میں دلخراش سڑک حادثہ،گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کے این او

ڈوڈہ :ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں منگل کو ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ،جس کے نتیجے میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار تین افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کشمیر سے دچھن کی طرف جا رہی تھی کہ وہ ایک کھائیمیں جا گری۔ضلع اسپتال کشتواڑ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر یدھویر سنگھ نے کے این اوکو بتایا کہ ایک زخمی کو اسپتال لایا گیا ہے، جب کہ دو راستے میں ہیں

۔یاد رہے کہ گزشتہ شب شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہوئی تھی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img