ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

پوتن اور اردوغان نے یوکرین روس جنگ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

استنبول: ترک ایوان صدر نے بتایا کہا کہ صدر رجب طیب اردوغان اور روسی صدر پوتین نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات کے دوران یوکرین اور غزہ کی جنگوں اور شامی تنازعے کے خاتمے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ کے مطابق ترک ایوان صدر نے مزید کہا کہ رجب طیب اردوغان نے پوتین کو آگاہ کیا کہ انقرہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔ دونوں فریقوں کے لیے امن ممکن ہے۔ ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو شام میں تصفیے کے تناظر میں ترکیہ کے تعاون پر آمادہ ہونے سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں صدور نے ترکی اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور یوکرین روس جنگ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شام میں کشیدگی کم کرنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھی بات کی۔ رجب طیب اردوغان نے کہا ترکیہ خطے اور دنیا میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

کریملن نے بدھ کو اعلان کیا کہ روسی صدرپوتین علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت اور شریک رہنماؤں سے ملاقات کے لیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے ہیں۔ پوتین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اور شرکا سے ملاقاتیں کیں۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پیر کے روز اطلاع دی تھی ہے کہ پوتین ممکنہ طور ر ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں صدور کے درمیان آخری ملاقات ستمبر 2023 میں سوچی روس میں ہوئی تھی۔ ہاکان فیدان نے جون کے اوائل میں روس کا دورہ کیا اور برکس ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور پوتین اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img